لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا خدشہ

15 Apr, 2020 | 04:15 PM

Shazia Bashir

عرفان ملک: لاہورمیں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا، سربراہ لاہور پولیس نےلاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون سے پہلے جان ومال کا تحفظ نہ ہی لاک ڈاون کے دوران، جرائم پیشہ افراد نے بریک نہ لگائی اور شہری لٹتے رہے، سی سی پی او نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

لاک ڈاون کے دوران 13 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا، جبکہ لاک ڈاون سے پہلے15  دنوں میں 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، کاروباری بندش کے دنوں میں بھی 124 افراد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مال سے محروم ہوئے، جبکہ لاک ڈاون سے قبل 15 دنوں میں 164 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اسی طرح گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی 312 وارداتیں لاک ڈاؤن کے دوران ہی رپورٹ ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جرائم میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر پٹرولنگ اور ناکہ بندی بڑھادی جائے گی۔

دوسری جانب پوش علاقے ڈیفنس میں صبح  سویرے گھر میں چوری کی واردات  ہوئی جس کی سی سی ٹی وی سٹی 42 نےحاصل کرلی،ڈیفنس سی فیز فائیوکےرہائشی محمود کےمطابق صبح  سویرے ان کے گھرچوری کی واردات ہوئی، چور دیوار پھلانگ کرگھر میں داخل ہوا اور گیراج میں کھڑی موٹرسائیکل چرا کرفرارہوگیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں چور کو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پینٹ شرٹ میں ملبوس چور کوموٹرسائیکل چرا  کر لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے، شہری محمود کا کہنا ہے کہ درخواست اور سی سی ٹی وی دینےکے باوجود پولیس نےتاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہ کیا۔

اور اس کے علاوہ وحدت کالونی کے رہائشی نوجوان حق نواز  کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی ، نوجوان حق نواز گھر کی چھت پر ہوائی فائرنگ کرتا رہا اور ساتھ ویڈیو بھی بنواتا رہا ،سٹی 42 کو موصول ہونیوالی ویڈیو میں نوجوان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی مگر ویڈیو کے باوجود وحدت کالونی پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں