ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مطلب جسکی مدد کریں وہ دکھائیں؟ تنقید پر فیصل قریشی کا سوال

مطلب جسکی مدد کریں وہ دکھائیں؟ تنقید پر فیصل قریشی کا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاون (زین مدنی ) لاک ڈاؤن کی صورتحال میں نچلے طقے کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن میں بیشتر روز کماتے اور روز کھاتے تھے، ایسے افراد تک راشن پہنچانے کے لئے حکومتی سطح کے علاوہ مختلف فلاحی تنظیموں اور عام افراد کی کاوشیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

 ٹوئٹر صارفین نے ایسی صورتحال میں ٹی وی پر گیم شو کے دوران کروڑوں کے انعامات تقسیم کرنے والے چینلز اور میزبانوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے جواب میں اداکار فیصل قریشی نے دکھاوے کو نا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے سب کے لئے خیر کی دعا مانگنے کی ہدایت کی۔

 ایک صارف نے ٹویٹ کی جس میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ وہ ٹی وی چینلز کہاں ہیں جو اپنے شومیں 50 تولہ سونا، گاڑیاں، بائیکس اور نقد رقم مفت بانٹا کرتے تھے، آج عوام کو 2 روز کا راشن ہی دے دیں۔

 گیم شو میں انعامات تقسیم کرنے کے رجحان کو فروغ  دینے والے ٹی پروگرامز کی میزبانی کرنے والے تین اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارف نے لکھا فیصل قریشی، فہد مصطفیٰ اور دانش تیمور کہاں ہیں، آج کل نظر نہیں آ رہے۔

 اس پر فیصل قریشی نے جواب میں لکھا  کہ  وہ اسپانسرز کا کمال تھا اورگیم شو تھا پر یہ بات واضح کردوں جو جو ہوسکتا ہے وہ کیا ہے اور کررہے ہیں، اس کا دکھاوا نہیں کیا، سب کے لئے خیرمانگیں۔

Shazia Bashir

Content Writer