گندم خریداری مراکز پر درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع

15 Apr, 2020 | 03:14 PM

Azhar Thiraj

عثمان علیم :پنجاب بھر میں گندم کی کٹائی شروع کردی گئی ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے راجن پور کے علاقے روجھان میں گندم کاٹ کر افتتاح کیا تھا۔

لاہور شہر میں چار مقامات پر گندم خریداری مراکز پر درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، 20 اپریل سے باردانہ کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی ماڈل ٹاؤن  نے  انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ۔


شہر کے چار مقامات برکی، کاہنہ ، رکھ چھبیل اور رائے وند میں گندم خریداری سنٹر ز بنائے گئے ہیں،چاروں سنٹرز پر 26 ہزار 350 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے.


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کاہنہ سنٹر کا دورہ کیا ، اصغر جوئیہ کا کہناتھا کہ چاروں سنٹرز پر کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں،کاشتکاروں کےلیے ویٹنگ ایریا، پنکھوں، پانی کے لیے صاف پانی، شامیانوں اور دیگر سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے.


ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اپیل کی کہ گندم خریداری مراکز پر درخواست جمع کرواتے وقت شہری کورونا احتیاطی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔

 یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کیے گئے لاک ڈائون میں نرمی لاتے ہوئے کسانوں کو گندم کی کٹائی کی اجازت دی تھی ،لاک ڈاون میں کاروباری حضرات کو دکانیں کھولنے کی اجازت بھی  دے دی گئی ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو لاک ڈاون میں ریلیف دینےکیلئےتعمیراتی شعبہ کھول دیا گیا,تعمیراتی شعبے سے منسلک بجری، ریت، سیمنٹ، سریے اور اینٹیں فروخت کرنے والوں نے بھی دکانیں کھول لیں, دکانوں پر کام کرنیوالوں کاکہناتھاکہ انہیں 22 روزبعدمزدوری ملی ہے، جس پر وہ خوش ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس شعبے کو مزید ریلیف دیا جائے۔

مزیدخبریں