ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ہیڈ کانسٹیبلز کیلئےخوشخبری

پولیس ہیڈ کانسٹیبلز کیلئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر لاہور پولیس میں ترقی کی استعدادکار کو بڑھا دیا گیا، چار سو سے زائد ہیڈ کانسٹیبلز کو اسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر جلد ترقی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے ملازمین کو اپنی اے سی آرز مکمل کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے،ترقی کے امیدوار اہلکار جلد اپنی اے سی آرز اور دیگر دستاویزات جمع کروائیں،انہوں نے کہا کہ ترقی کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں گے، ہیڈ کانسٹیبلز اے سی آرز کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کریں، ازالہ کیا جائے گا، ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ سی سی پی او جلد از جلد ترقیوں کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں،میرٹ پر ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب پولیس سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پرسنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیوں کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، بی اے ناصرنے کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی اشفاق احمد خان،مقصود الحسن اور سید خرم علی موجود تھے۔
اجلاس صوبے بھر کے853سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے جن میں سے سنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورسے تعلق رکھنے والے 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
ترقی پانے والوں میں لاہور کے 25، بہاولپور کے 11، ڈی جی خان کے 2، فیصل آباد 5، گوجرانوالہ 16، ملتان 19، راولپنڈی 13، ساہیوال 7، سرگودھا 14اور شیخوپورہ کے 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer