سٹی 42: ’’بے نظیر کا مال ہے،بے نظیر دے رہی ہے‘‘خواتین نے وفاقی وزیر کو شرمندہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں احساس پروگرام کے تحت 12000روپے لینے کیلئے آنیوالی خواتین نے وفاقی وزیر علی زیدی کو شرمند ہ کیا ہے۔
ہوں یوں کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر کا دورہ کیا جہاں مستحق خواتین سے انہوں نے خطاب بھی کیا۔گورنر کا خواتین سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ رقم آپ کو عمران خان دے رہا ہے اور کوئی نہیں دے رہا لہٰذا آپ کی دعائیں عمران خان اور پاکستان کے لیے ہونی چاہئیں۔خطاب کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سینٹر کا معائنہ کیا تو انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
گورنر کے ساتھ دورے پر آئے ایک شخص نے خاتون سے سوال کیا کہ ’آپ کو یہ رقم کون دے رہا ہے؟‘ تو مستحق خاتون نے بے ساختہ کہا کہ ’ بینظیر بھٹو‘۔
OH MY GOD!! Look at this shameless PTI MPA & Governor Sindh. No matter how hard you pin at people, it won’t make a difference they know exactly well it’s BISP not Ehsas. Look at the frustration in these Insafians looks like their plan got screwed ???? @BBhuttoZardari @BakhtawarBZ pic.twitter.com/A7yK12Brs1
— Mehran Khan Narejo (@mehran_narejo) April 14, 2020
ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر احساس کفالت پروگرام سے رقم لینے والی خواتین کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں یہ رقم عمران خان دے رہے ہیں بے نظیر نہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی ہاتھ جوڑ کر دہائی دیتے رہے لیکن خواتین نے ایک بھی نہ سنی ،آخر کر وفاقی وزیر کو شرمندہ شرمندہ جانا پڑا۔
“Benazir ka Maal hai, Benazir de rahe hai, koi aur to nahi” you can not fool them by changing the name They are getting BISP payments for past 12years you simply can’t change that by overnight I am loving how these politically enlightened women schooling Insafians @BBhuttoZardari pic.twitter.com/TzSrKxVPyJ
— Mehran Khan Narejo (@mehran_narejo) April 14, 2020
خیال رہے کہ وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے پاکستان میں بھی لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کو 25 روز گزر چکے ہیں ،اب مزید 2 ہفتوں کیلئے اسے بڑھا دیا گیا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5996 تک پہنچ گئی