ریگولر طلباءکے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

15 Apr, 2020 | 02:11 PM

(جنیدریاض) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ریگولر طلباءکو فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں، امتحانات ملتوی، سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز بند ہیں، طلباء کے داخلوں کا مسئلہ بھی دوپیش ہے، طلباء کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ریگولر طلباءکو فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی تاریخ میں بی اے، بی ایس، بی ایڈ کے ریگولرطلبا و طالبات کو دی گئی ہے.

طلباء اپنی فیس دو انسٹالمنٹ میں بھی جمع کرا سکیں گے، فیس کی پہلی انسٹالمنٹ جمع کرانےکے لئے5 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، فیس کی دوسری انسٹالمنٹ 17 جولائی تک جمع کرائی جا سکے گی,علامہ اقبال یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباءکو گھروں تک محدود رکھنے کے باوجود انہیں تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز )بی اے /بی بی اے /بی ایس /اے ڈی ای / اے ڈی سی /بی ایڈ /ایم ایڈ /پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر آن لائن فراہم کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ طلباء کو ڈگری جاری کرنے کی فیسوں میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا، فیس جمع نہ کرانےوالے طلباءکو ڈگری جاری نہیں ہوگی,اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دی تھی، ایم فل ڈگری جاری کرنے کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

ایم اے، بی اے اور بی ایڈ ڈگری کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 24سو روپے مقرر کر دی گئی ہے، ڈگری جاری کرنے کی فیسوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020ءسے کیاگیا,اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق ڈگری وصول کرنے کی فیس جمع کروائے بغیر ڈگری جاری نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں