(جنیدریاض)پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عقیل آزاد نے کہا گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹی سے انکار پر انضباطی کارروائیاں اساتذہ دشمن رویہ اور آئی ٹی ٹیچرز کی تضحیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے گندم خریداری مراکز پر آئی ٹی اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کرنے پر محکمہ کی طرف سے کی گئی جانے والی انضباطی کارروائیاں کرنے کی پرزور مزمت کی ہے، چیئرمین پنجاب آٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن عقیل آزاد کا کہنا ہے کہ محکمانہ احکامات کے باوجود آئی ٹی اساتذہ کو گندم خریداری مراکز پر تعینات کرنا خلاف قانون ہے، انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم اور صوبائی وزیر خوراک پنجاب سے اس جابرانہ طرزعمل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ وہ آئی ٹی اساتذہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، آئی ٹی اساتذہ محکمانہ احکامات کے برعکس گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹیاں مت لگائی جائیں،انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ سے غیر نصابی کام لینے پر پہلے سے پابندی عائد کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے کمپیوٹرٹیچرز کی باردانہ تقسیم اورگندم خریداری مراکز میں ڈیوٹیاں لگائیں ہیں،گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹرٹیچرزنے بھی اس معاملہ پر وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
صدر کمپیوٹرٹیچرپنجاب کاشف شہزاد کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر ٹیچرز کی باردانہ تقسیم اورگندم خریداری مراکزسے ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں، محکمہ سکول ایجوکیشن کمپیوٹرٹیچرزکی غیرضروری ڈیوٹیاں لگانےپرکئی مرتبہ پابندی لگاچکا ہے.
صدر کمپیوٹرٹیچرپنجاب کاشف شہزاد کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن کےضلعی افسران نےمحکمانہ احکامات نظر اندازکردیئےہیں، ڈیوٹیزختم نہ کی گئیں توبھرپوراحتجاج کیا جائےگا، جنرل سیکرٹری ندیم شہزاد کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ کمپیوٹر ٹیچرزسےمحکمہ فوڈ،زراعت،مال اور دیگر کا کام لینے لگی ہے۔
کمپیوٹر ٹیچرز کورونا کنٹرول سینٹر میں رضاکارانہ ڈیوٹی دے رہے ہیں،اس کے باوجود کمپیوٹرٹیچرزکوغلہ منڈیوں میں لگا دیاگیا ہے۔