سٹی 42 :دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔
لاک ڈائون کے باعث غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کے لیے پریشان ہیں۔ ایسے ہی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں۔اب اے ٹی ایم مشینیں صرف پیسوں کیلئے ہی استعمال نہیں ہوں گی بلکہ اشیا کی فراہمی کیلئے بھی استعمال ہوسکیں گی۔
لاک ڈاؤن کے باعث غریب طبقہ کھانے پینے کی اشیاء کے لیے پریشان ہے اسی لیے مخیر افراد نے ملک کے دارالحکومت میں جگہ جگہ چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کردی ہیں۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاول کی مشینوں سے بیگز بھرے جاسکتے ہیں جس کہ لیے ضروری ہے کہ تمام افراد 6 فٹ کے فاصلے سے کھڑے ہوں اور ہاتھ ان کے سینیٹائزڈ ہوں۔
یاد رہے ایسا ملک ویتنام میں کیا گیا ہے ،یہ اے ٹی ایم مشینیں دارلحکومت ہنوئی میں نصب کی گئی ہیں،ہنوئی کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی راشن کے لیے اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔
ویتنام میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 265 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویتنام حکومت نے چھوٹے مارکیٹیں، کاروبار اور عوامی مقامات وغیرہ بند کر رکھے ہیں۔