(شہزادخان) سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے،ایک لاکھ پر پہنچنے کے بعد بھی فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کےچوتھے روز بھی سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا،24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار300 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار 775 روپے ہوگیا,گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ہواتھا,جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ300 روپے کا ہوگیا، بائیس قیراط فی تولہ سونا 91941 روپے کاہوگیا.
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسیرے دن 300 سو روپے مہنگا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ300 روپے کا ہوگیا تھا،کورونا وائرس کی وبا کے باعث شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچا دیا،رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا 700 سو روپے مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 22 قئراط فی تولہ سونا 91500روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا.
لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن نے بھی سونے کی قیمتیں ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے باعث شدید تشویش کا اظہار کردیا کہتے ہیں اب متوسط طبقہ جیولرز کی شاپس کا رخ کرنا چھوڑ دے گا۔
دوسری جانب لاک ڈاؤن طویل ہونےسے شہر کےتاجرمعاشی مسائل کا شکار ہوگئے، دن بھر شہرکی مارکیٹوں اور بازاروں سے تاجروفود کی لاہور چیمبرآمد کا سلسلہ جاری رہا، مرکزی رہنماوں خالد پرویز،نعیم میراورمجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دکانوں کےکرایوں اورکیش فلو کا مسئلہ سنگین ہوگا، صدر لاہورچیمبر کرایوں میں ریلیف دلوائیں اوربغیرسود چھوٹے تاجران کو قرض دلوانے کیلئے پنجاب حکومت کو آمادہ کریں ۔