لاک ڈائون کامیاب بنانے کیلئے بھوتوں کا استعمال

15 Apr, 2020 | 10:43 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔

ایک ایشیائی ملک  نے  لاک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس میں وہ ’بھوتوں‘ کا استعمال کر رہے ہیں۔ انڈونیشیاءکے جزیرے جاوا پر یہ طریقہ برتا جا رہا ہے جہاں انسانوں کے جسموں پر سفید پٹیاں باندھ کر انہیں مصر سے دریافت ہونے والی ممیوں جیسا بنا کر چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر بٹھا دیا جاتا ہے۔


یہ جیتے جاگتے انسانی بھوت ساکت بیٹھے رہتے ہیں اور جوبھی انہیں دیکھتا ہے وہ ایسا خوفزدہ ہوتا ہے کہ دوبارہ اسے گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ابتدائی طور پر یہ طریقہ جاوا کے گاﺅں ’کیپوہ‘ (Kepuh)کی انتظامیہ نے استعمال کیا اور وہ ایسا موثر ثابت ہوا کہ اب ان کی دیکھا دیکھی آس پڑوس کے قصبات میں بھی اس طریقے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انڈونیشیاءمیں اب تک کورونا وائرس کے 4ہزار 557مریض سامنے آ چکے ہیں اور 399اموات ہو چکی ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں بھی لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کو 25 روز گزر چکے ہیں ،اب مزید 2 ہفتوں کیلئے اسے بڑھا دیا گیا ہے،پاکستان میں  کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5996 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں