یاسر حسین نے اقرا کی خواہش پوری کردی

15 Apr, 2020 | 08:07 AM

Sughra Afzal

گلبرگ (زین مدنی ) اداکار یاسر حسین کو ہمیشہ اقرا کیلئے ایک بہت ہی پیار کرنے والے شوہر کے طور پر دیکھا گیا ہے، کچھ عرصہ قبل اقرا کے نام کا ٹیٹو بنوانے والے یاسر نے قرنطینہ کے دوران اہلیہ کی ایک فرمائش پوری کی ہے۔

انسٹا گرام پر یاسر نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے چہرے پر داڑھی کی کمی واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے، یاسر کی شخصیت میں یہ تبدیلی اقرا کی مرہون منت ہے۔

 اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا حوالداربشارت حسین حاضر جناب، یہ تو ہوگا، اقرا کی فرمائش۔ ہیش ٹیگز میں یاسر نے قرنطینہ اور ٹائم پاس بھی لکھا۔ اقرا نے بھی انسٹاگرام پر شیوبنانے کے دوران لی جانے والی یاسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میری خواہش کو پورا کرنے کیلئے شکریہ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،  اقراء اور یاسر حسین نے  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔

کچھ روز قبل اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا۔

واضح رہےکہ 28دسمبر 2019  کو اقر عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھے، اقرا عزیز نے  اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر  سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی تھی۔

مزیدخبریں