شنیرا اکرم نے ارمینہ خان کے ٹویٹ کو بکواس کہہ دیا

15 Apr, 2020 | 07:55 AM

Sughra Afzal

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )معروف اداکارہ ارمینہ خان نے چھپکلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا تھا جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے ان کے ٹوئٹ کو بکواس کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمینہ خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ایک چھپکلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لگتا تھا کہ چھپکلی اور میرا کبھی سامنا ہوگا۔ شنیرا اکرم نے ارمینہ کے ٹوئٹ پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں سمجھی نہیں کہ پاکستان جس نے دہشت گردی کو شکست دی، عالمی وبا سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، پاکستان جو سیاسی بدامنی اور غربت زدہ ماحول اور خوفناک قدرتی آفات سے نمٹ چکا ہے تو آپ کو اتنی سی چھپکلی سے کیا خوف ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارمینہ کو شرم دلانے پر شنیرا کو خوب سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب معروف اداکارہ ارمینہ خان نے جانوروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی،  جس میں انہوں نے سفید رنگ کی مرغی کو اٹھایا ہوا ہے۔

 ارمینہ نے جانوروں سے اپنے پیار و محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں عام طور پر جانوروں سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں اِس لیے یہ تصویر بہت ضروری تھی کیونکہ یہ مرغی بہت پیاری تھی۔ انہوں نے لکھا کہ اور جو اجرک میں پہنی ہے مجھے یہ بھی بہت پسند ہے۔

واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم فیصل قریشی کی فلم 'منی بیک گارنٹی' میں جلوہ گر ہوں گے، فلم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دلپزیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں