ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 484 ہوگئی، 12 جاں بحق

لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 484 ہوگئی، 12 جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہسپتال روڈ (بسام سلطان)  پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5988 تک پہنچ گئی، 1446 افراد مہلک وائرس سے اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

لاہور میں کورونا وئرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ تو دوسری جانب لوگ تیزی سے وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہونے لگے،لاہورمیں اب تک کورونا کے93 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، میو ہسپتال سے صحت یاب ہونیوالوں میں 16 مرد اور پانچ خواتین مریض شامل تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 71 کیسز سامنے آنے کے بعد  مصدقہ مریضوں کی تعداد 3016 جبکہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 484 ہو گئی، پنجاب میں کوروناوائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعداد 26 ہزار 39 ہےکورونا سے اب تک شہر میں12، صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،پنجاب میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد508ہوگئی۔

لاہور میں زیر علاج مریضوں میں 122 میو ہسپتال، 21 پی کے ایل آئی میں، 5 چلڈرن ہسپتال میں، 3 گنگا رام میں، 2 جنرل ہسپتال میں، 7 سروسز ہسپتال میں، 5 مزنگ ہسپتال میں اور 176 ایکسپو سنٹر میں زیر علاج ہیں۔

تبلیغی اجتماع کے 465شرکا ءکو ٹیسٹ منفی آنے پر گھر بھیچ دیا گیا، صحت یاب ہونے والے پولیس کانسٹیبلز کو ہسپتال عملے نے سلیوٹ کیا، میو ہسپتال سے 59 پازیٹو مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں، جن میں نولکھا تھانے میں تعینات2 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کوسی ای او ڈاکٹر طاہرخلیل نے عملہ کے ساتھ سلام پیش کیا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں ،شاپنگ مالز ،ریسٹورنٹس ،سرکاری اور نجی دفاتر 25 اپریل تک بند رہیں گے، تمام قسم کی ٹریفک اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer