ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی پاکستانی فنکاروں کیخلاف بغض میں کمی نہ آسکی

بھارت کی پاکستانی فنکاروں کیخلاف بغض میں کمی نہ آسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) بھارتی یونین نے اپنے فنکاروں، ٹیکنیشنز کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام سے روک دیا۔

بھارتی فنکاروں اور ٹیکنیشنز کی یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے اپنے فنکاروں اور ٹیکنیشنز کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا۔

یونین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ ایف ڈبلیو آئی سی ای کی جانب سے جاری کردہ نان کوآپریشن سرکلر کے باوجود کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں اور ٹکنیشنز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ کچھ اراکین سرکلر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف طریقوں سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ کچھ اراکین پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ آن لائن کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کے مزید پروجیکٹس بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

بھارتی فنکاروں اور ٹیکنیشن کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کریں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھی رکن کسی بھی طرح سے پاکستانی فنکاروں یا ٹکنیشن کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔