’’ہماری جماعت ہر مسئلہ میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘‘

15 Apr, 2019 | 11:36 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ملاقات میں وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ہسپتال کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کر کے فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں