’’ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے‘‘

15 Apr, 2019 | 09:29 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا اندیشہ ظاہر کردیا، بولے ادویات کی قمیتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔

سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ادویات میں استعمال ہونے والا خام مال تو پاکستان میں تیار ہوتا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ایکٹ کے مطابق سالانہ 3 سے 4 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی حکومت کو پی پی ایم اے سے پہلے مذاکرات کرنے چاہئیں تھے۔ کریک ڈاؤن کرنے سے مارکیٹ میں ادویات کی قلت کا خدشہ ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوئی تو انسانی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، معاملات حکومت کی سستی اور نااہلی کے سبب بگڑا۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت ڈرگ انسپکٹر کا کردار ادا کرنے کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کریں۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے۔

مزیدخبریں