آئی جی پنجاب ایک بار پھر تبدیل

15 Apr, 2019 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) عارف نواز کو فوری طور پر آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا ہے۔        

وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی کو فوری طور پر تبدیل کر کے واپس وفاقی حکومت ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) عارف نواز دوسری بار آئی جی پولیس تعینات ہوئے ہیں اس سے قبل وہ میاں شہباز شریف کے ساتھ بھی آئی جی پولیس خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ حکومت نے نو ماہ میں تین آئی جی تعینات کر چکی ہے۔ محمد طاہر، امجد جاوید سلیمی اور اب کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پولیس تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) عارف نواز 27 اگست 2021 کو ریٹائر ہونگے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے چار قریشی ساتھیوں کو سیکرٹری تعینات کر چکی ہے۔ جن میں محمد عبداللہ سنبل، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، نبیل احمد اعوان، اور نسیم صادق شامل ہیں جنہیں موجود حکومت نے سیکرٹری کے عہدہ پر تعینات کیا ہے۔ کیپٹن (ر) عارف نواز کی واپسی کے ساتھ ہی میاں شہباز شریف کی بیوروکریسی پنجاب میں واپس آنا شروع ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں