سٹی42: عتیق الرحمان سے شادی نہیں کی، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس بیوی قرار دیا، ادکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کیس میں فیصلے کیخلاف دائر اپیل پٹیشن پر سیشن عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے 27 اپریل کو میرا کے وکلاء کوحتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سکینڈل کوئین ادکارہ میرا نے سیشن عدالت میں تکزیب نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے، ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کی اپیل پٹیشن پر سماعت ملتوی کردی، ادکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔
عتیق الرحمان کو نہیں جانتی، میں نے عتیق الرحمان سے شادی نہیں کی، فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس بیوی قرار دیا، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، فیملی عدالت نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا اور اس بنیاد پر کہ وہ اب شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی اس کو خلع بھی دے دیا تھا جبکہ ادکارہ میرا عتیق الرحمان سے شادی سے ہی انکاری ہے۔
عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے میرا کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا ہے۔