اوباش لڑکوں کی دن دیہاڑے ہوائی فائرنگ

15 Apr, 2019 | 04:34 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی دن دہاڑے ہوائی فائرنگ،علاقے میں سیف سٹی کے کیمرے ہونے کے باوجود تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

مصطفی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقے میں سیف سٹی کے کیمروں کے باوجود ملزمان تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہیں مگر پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں