(راؤدلشاد) پنجاب حکومت کے بعد ڈی سی او صالحہ سعید نے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کو رمضان بازروں سے مائنس کردیا گیا، رمضان بازاروں سے متعلق کسی میٹنگ میں مدعو نہ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی سی او لاہور صالحہ سعید نے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کا پتہ کاٹ دیا، رمضان بازروں سے مائنس کرتے ہوئے کسی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا،مئیر لاہور کو بالائے طاق رکھ کرایم او انفراسٹریچر، ایم اوریگولیشن کو کمیٹی میں شامل کیا گیا جبکہ ڈی سی نے کمیٹی کا مراسلہ بھی میئر لاہور کی بجائے چیف آفیسر ایم سی ایل کو سی سی کیا، بلدیاتی ایکٹ 2013 کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سربراہ میئر ہیں۔
ایم سی ایل کے افسران کو فرائص سونپنے پر میئر لاہور کو آگاہ نہ کیا گیا،پروکیورمنٹ کمیٹیز رمضان بازار کے نوٹیفکیشن کی کاپی مجتبیٰ پراچہ کو ارسال کردی گئی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ضلعی انتظامیہ نے بھی نظرانداز کردیا ہے، پروکیورمنٹ کمیٹیز رمضان بازار کی جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں دو آفسر زاہد کریم اور زبیر وٹو جبکہ میئر کرنل(ر) مبشر جاوید کو شامل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں لگنے والے رمضان بازاروں کے تمام انتظامات کرنل (ر) مبشر جاوید کے پاس تھے مگر اس بار ان کو نظر انداز کیا گیا۔