تبدیلی سرکار نے وزراء کی ردوبدل کیلئے کمر کس لی

15 Apr, 2019 | 03:08 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) وفاق میں وزارتوں میں ردوبدل کے بعد پنجاب کی تبدیلی سرکار بھی متحرک ہوگئی، صوبے میں بھی وزراء کی ردوبدل کا امکان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق میں وزراء کےقلمدانوں میں متوقع تبدیلی کے بعد پنجاب کی تبدیلی سرکارنے بھی ناقص کارکردگی والے وزراء کو ہٹانے یا وزارتیں تبدیل کرنے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی کام میں عدم دلچسپی کےبارے میں آگاہ کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے وزراء کی تبدیلی یا وزارتوں میں ردوبدل کا امکان ہے، پنجاب میں5 سے 8 وزراءکی وزارتوں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے،تبدیل کئے جانے والے وزراء کو وزیراعلیٰ کی جانب سے تنبیہ بھی کی جاچکی ہے، وزراء نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی وزیراعلیٰ کو نہیں بھجوائی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں وزراء کی تبدیلی تحریک انصاف کیلئے بڑا چیلنج بن گئی، ناقص کارکردگی والے وزراء کو ہٹانا ہے یا وزارتیں تبدیل کرنی ہیں اس کے بارے حتمی فیصلہ وزیراعظم باہمی مشاورت کے بعد کریں گے۔

مزیدخبریں