ایک ایسی طاقتور شخصیت جس کے سامنے بڑے بڑےسیاست دان سر جھکاتے ہیں

15 Apr, 2019 | 11:34 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) سیاست دانوں کے سر کے بال ترشنے والا زلف تراش جس کے سامنے بڑے بڑے سیاست دانوں نے سر جھکا لیے، ایک ایسا زلف تراش جس نے نہ صرف ان سیاست دانوں کی بلکہ ان کے فیملی ممبرز کی بھی کٹنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق سیاست دان ایسے تو کبھی ہار نہیں مانتے اور نہ سر جھکاتے ہیں مگر غلام حسین جو  زلف تراش ہیں ان کے سامنے بہت سے سیاست دانوں نے سر جھکایا، بقول زلف تراش غلام حسین کے خواجہ نظام الدین،نوابزادہ نصر اللہ خان،ائیر مارشل(ر) اصغر خان کے علاوہ چودھری پرویز الہٰی، خان قربان علی خان کے صاحبزادے اسد علی خان، اداکار قوی خان اور پنجاب کےموجود وزیراطلاعات صمصام بخاری جیسے سیاست دان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا ان سیاست دانوں کی گھریلو حالات زندگی کے بارے کافی معلوم ہیں کیونکہ زلف تراش کہ غلام حسین کا ان کے گھروں میں آنا جانا تھا اور ان کو بہت قریب سے بھی دیکھا ہے۔

مزیدخبریں