گلشن اقبال: ڈاکو موٹر سائیکل سوار شہری کو لوٹنے میں ناکام

15 Apr, 2018 | 10:45 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ذیشان صفدر:مہران بلاک گلشن اقبال میں شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، پولیس نے ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیا، دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

دو ڈاکووں نے موٹر سائیکل پرسوارمیاں بیوی سے زیور اور نقدی چھیننے کےلیے بندوق کے زور پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی، اس دوران وہاں موجود شہری کا ردعمل سامنے آیا، ایک ڈاکو اس کی گرفت میں آگیا، جس نے جوابی کارروائی میں دو فائر بھی کئے،، لیکن شہری خوش قسمتی سے نشانے سے ہٹ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی،جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں