سفارشیں نہ مان کر آدھی اسمبلی ناراض کر لی: خواجہ سعد رفیق

15 Apr, 2018 | 10:13 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:وزیر ریلوے نے گڑھی شاہو میں ریلوے ملازمین کیلئے 96 خوبصورت فلیٹس کا افتتاح کر دیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو گھسیٹنے سے ملک نہیں چل سکتا، گنڈاسہ اٹھائیں گے نہ گالی دیںگے، ایوب خان، جنرل مشرف، بھٹو بھی اپنے اسلوب میں بات کرنے سے نہیں روک سکے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چھیانوے فلیٹس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سی ای او پاکستان ریلویز جاوید انور بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک بھی فلیٹ سفارش پر الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ سب سے پہلے اورینج لائن سے متاثرہ 45 گھرانوں کو فلیٹس ملیں گے۔ سفارشیں نہ مان کر آدھی اسمبلی ناراض کر لی اورآپ کہتے ہیں کہ ہم نے کیا ہی کچھ نہیں۔ کہتے ہیں کیا یہاں ملائکہ کی حکومت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہاں انسانوں کی ہی حکومت آئے گی، نواز شریف کے دور میں بھی جیل کاٹی ہے۔

وزیرریلوے اور سپیکرقومی اسمبلی نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کی، سپیکراسمبلی نے کہا کہ جہموریت کی بقاء کیلئے عام انتخابات بروقت اور شفاف ہونے چاہییں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں ایک بھی سیاسی بھرتی نہیں کی، مخالفین کے خلاف اپنا موقف ڈنکے کی چوٹ پر بیان کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں