عرفان قریشی:رائل پالم کے زیراہتمام نبی یوسف پروفیشنل گالف چیمپیئن شپ اسلام آباد کے شبیر اقبال نے جیت لی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نبی یوسف میموریئل پروفیشنل گالف چیمپیئن شپ کادوسراایڈیشن بھی اسلام آباد کے شبیر اقبال نے اپنے نام کر لیا، محمد منیر اور حمزہ امین نے مشترکہ دوسری پوزیشن سمیٹی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گالفرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کھیل کی مقبلولیت میں اضافہ کا ذکر کیا۔
قومی ٹیم کے اعلان پرتبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ کوچ مکی آرتھرلانگ ٹرم پلاننگ کررہے ہیں، اسی لیئےنوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا گیا۔وسیم اکرم کاکہنا ہے کہ انگلش کنڈیشنزمیں کھیلنامشکل ہے، تاہم ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہو گی۔