بورڈآف مینجمنٹ کاایم ایس جناح ہسپتال کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہار

15 Apr, 2018 | 06:53 PM

عطاءسبحانی
Read more!

بسام سلطان:بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال لاہور کا ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار، عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور جناح ہسپتال بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں، بورڈ آف مینجمنٹ نے سیکٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ کو ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خط جاری کر دیا۔

 خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر سہیل ثقلین سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث رہے ہیں، ان کو فوری ہٹا کر نئے ایم ایس کو بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت سے تعینات کیاجائے۔

مزیدخبریں