عثمان خان:لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نیشنل پروڈکٹیو ارگنائزیشن کے زیراہتمام جاری تین روزہ گلگت بلتستان و چترال فیسٹیول کا آخری روز، وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان فدا خان فدا کی خصوصی شرکت۔
رنگ برنگے قیمتی پتھروں سے سجے سٹالز، نت نئے جیولری کے اندازاور ہینڈ میڈ کڑھائی کے دلکش نمونے بزنس فیسٹیول کے تیسرے روز بھی توجہ کا مرکز بنے۔ گلگت بلتستان اور چترال کے علاقائی گانوں پر نوجوانوں نے بھی خوب رقص کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت فداء خان فدا کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے لوگوں کو گلگت کی ثقافت سے روشناس کروانہ ہیں کہ وہ ایے اور قدرتی مناظر سے محظوظ ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت کاروبار کی اشد ضرورت ہے، سرمایہ کاروں کو چاہیئے کہ وہ گلگت مین انویسٹمنٹ کریں۔اس موقع پر صوبائی وزیر فداء خان فدا نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں انویسٹرز سے تین سالوں تک صوبائی حکومت ٹیکس نہیں لے گی۔