چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

15 Apr, 2018 | 03:32 PM

Read more!

(عثمان الیاس) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دو روزہ دورے پر بذریعہ ریل کار لاہور آمد، ریلوے اسٹیشن پر وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پاناما کیس بینچ کے رکن جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ، تحقیقات شروع

سٹی 42 کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ٹرین کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہچنے، جس پر ترجمان پاکستان ریلویز نے لاہور کے سفر کیلئے ٹرین کے انتخاب پر انکا شکریہ ادا کیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ترجمان کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر نے ان کا استقبال کیا، وزیر ریلویز نے مکمل پروٹوکول اور اضافی سیکیورٹی کو یقینی بنایا ہے، چیئرمین سینیٹ اپنی آمد کے فوری بعد ہوٹل کی طرف روانہ ہوگئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عسکری الیون میں تین بچوں کا قتل، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انکا کہنا تھا کہ میں لاہور صرف علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دینے کے لئے آیا ہوں۔

مزیدخبریں