نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کیخلاف مذمتی بینرز آویزاں، پی ایچ اے خاموش

15 Apr, 2018 | 11:52 AM

Read more!

(علی بھٹی) سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کےقائد نواز شریف کی نااہلی کی مدت کو تاحیات  قرار  دیا جس کے خلاف لاہور میں مذمتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، بینرز پر قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعرے بھی درج ہیں۔

 

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق  شہر بھر میں نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کیخلاف لیگی ایم پی اے ماجد ظہور کی جانب سے مذمتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پی ایچ نے عدلیہ مخالف بینرز لگانے کی اجازت دی ہے یا نہیں اگر نہیں دی تو پھر اس کیخلاف کارروائی کرنے سے کیوں گریز کررہی ہے۔ بینرز پر لکھا گیا ہےکہ میاں نوا ز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے پر ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، ووٹ کو عزت دو۔ 

واضح رہے کہ شہر بھر میں مختلف شاہراہوں پر بینرز لگانے کے لیے پی ایچ اے سے اجازت لینا لازمی ہوتا ہے اور پی ایچ اے جو رجسٹریشن نمبر الاٹ کرتی ہے وہ بینرز پر لکھنا لازمی ہوتا ہے لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کیخلاف جو  مذمتی بینرز آویزاں  ہیں ان  پر پی ایچ اے کی جانب سے جاری کر دہ رجسٹریشن نمبر اور نہ اجازت نامہ درج ہے۔ 

مزیدخبریں