ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن، 30 ملزمان گرفتار

14 Sep, 2024 | 07:12 PM

وقاص احمد : ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈودیگر علاقوں سے 28 ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ 

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا ہے کہ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ 

مزیدخبریں