اسکول میں ٹک ٹاک بنانے پر طلبا کو سرپرائز مل گیا

14 Sep, 2024 | 06:55 PM

ویب ڈیسک :  شانگلہ کے ایک اسکول میں ٹک ٹاک بنانے پر ہیڈ ماسٹر نے چاروں طلبا کو اسکول سے خارج کردیا ۔ 

 گورنمنٹ ہائی اسکول دنہ کول میں میٹرک کے طلبا نے ٹک ٹاک ویڈیوبنائی تھی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اسکول ہیڈ ماسٹر نے ایکشن لیا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے چاروں طلبا کو اسکول سے خارج کردیا جبکہ ان سے کتابیں بھی واپس لےلیں، نکالے گئے میٹرک کے طلبا کو ’’بیڈکریکٹر‘‘سرٹیفکیٹ تھما دیے گئے۔

دوسری جانب گورنمنٹ ہائی اسکول دنہ کول میں میٹرک کے طلبا کو اس طرح سے اسکول سے نکالنے پر سول سوسائٹی کی جانب سے مذمت کی گئی ۔

مزیدخبریں