کچے کا خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

14 Sep, 2024 | 06:28 PM

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس نے کچے کے ڈاکو ’ تنویر اندھڑ  گینگ ‘ کے سرگرم رکن ’ نوخاف دشتی‘ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کو فیاض باغ موضع قادر پور کے مقام پر مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس کی جابن سے ریڈ کی گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، ملزم  نوخاف دشتی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ نوخاف دشتی کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزم گزشتہ پولیس آپریشن میں ہلاک بدنام زمانہ ڈاکو شہزادہ دشتی کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم قتل ،ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ  ہے۔

مزیدخبریں