اسلام آباد: عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ رد عمل سامنے آیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متوقع آئینی ترامیم پر مؤقف دیا کہ ’’ہماری تجویز کے مطابق آئینی ترمیم آئی تو پھر دیکھیں گے۔‘‘
جمعرات کو جے یو آئی نے آئینی ترامیم میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جے یو آئی نے اپنے سینیٹرز کو ممکنہ ترامیم پر بلا اجازت ووٹنگ سے روک دیا تھا، پارلیمانی لیڈر سینیٹر عطاالرحمان نے ساتھی سینیٹرز کو پالیسی خط لکھا کہ سینیٹرز تحریری اجازت کے بغیر کسی آئینی ترمیم پر ووٹنگ نہیں کریں گے، یہ خط سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا عبدالواسع، عبدالشکور خان، اور احمد خان کو بھیجا گیا تھا۔