ویب ڈیسک: امریکی گلوکارہ کارڈی بی نے شوہر آفسیٹ سے طلاق کے اعلان کے چند ہفتوں بعد اپنے تیسرے بچے کو جنم دیا ہے۔
31 سالہ ریپر اپنے پراڈ کاسٹ چینل پر شیئر کردہ اپڈیٹ میں تین بچوں کی ماں بننے کے بعد ملنے والی محبت اور حمایت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے کچھ تصویروں میں اسپتال کے کمرے میں ان کے سابق شوہر سمیت مکمل فیملی نظر آئی جب کہ دیگر تصاویر میں گلوکارہ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا۔
لاکھوں سوشل صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کیا اور اہل خانہ کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
گلوکارہ نے اپنے براڈ کاسٹ چینل پر لکھا کہ "آپ سب کا شکریہ جنہوں نے مجھے بہت پیار دیا، میں اپنی چھوٹی بچی سے بہت پیار کرتی ہوں!! وہ بہت پیاری اور چھوٹی ہے۔"
گلوکارہ نے اس پر بھی کچھ روشنی ڈالی کہ وہ بیٹی کی پیدائش کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہیں اور کہا کہ 'مجھے اچھا لگ رہا ہے!، بہت جوان، بہت بااختیار، بہت متحرک'۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ' ہاں ان تمام خوبصورت چیزوں کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ، جو آپ سب کہتے ہیں، یہ واقعی اچھا لگتا ہے'۔
اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'بارڈی گینگ آپ کو پاگل کرنے کے لیے یہاں ایک چھوٹی سی تصویر ہے! جلد ملیں گے، ساتھ ہی کارڈی بی نے ایک FaceTime چیٹ پر اپنے چہرے کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا'۔
واضح رہے کہ کارڈی بی نے ستمبر 2017 میں خفیہ طور پر آفسیٹ سے شادی کی تھی اور جوڑے نے دسمبر 2018 میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا۔
گلوکارہ نے پہلی بار شادی کے اگلے ہی سال ستمبر میں اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی، تاہم وہ اگلے مہینے تک واپس مل گئے تھے اور 2021 میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا۔
31 سالہ کارڈی بی نے گزشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار پھر آفسیٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور وہ اپنے دو بچوں، بڑی بیٹی کلچر کیاری، 6، اور بیٹے ویو سیٹ، کی تحویل حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔