ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشئین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان بھارت سے ہار گیا

Asian Hockey champions trophy, Pakistan vs India
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  بھارت سے ہار گیا۔ پاکستان کے پلئیر پنلٹی کارنرز پر گول کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔

چین میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان  میچ کے  چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کی ابتدا میں بھارت نے پھر پنالٹی کارنر لیا اور دوسرا گول کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی۔  ہاف ٹائم تک بھارت کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی ۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے اچھی کوشش کی  اور زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں ہوا۔
 پاکستان نے اس کوراٹر میں 5 پنلٹی کارنر لیے لیکن ایک بھی گول نہ کرسکا، پاکستان ٹیم کو 2 مرتبہ 10،10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا، ایک بار سفیان نے فاول کیا تو انہیں 5 منٹ باہر بیٹھنا پڑا، آخری کوراٹر میں رانا وحید نے فاول کیا جس پر انہیں 10منٹ کیلئے باہر کردیا گیا۔


آخری کوراٹر میں  کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور  بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

بھارت ایونٹ میں مسلسل 5 میچز جیت چکا ہے اور  پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی شکست ہے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔