ویب ڈیسک : لیجنڈری پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی آنیہ علی حمزہ نے والد کی وفات کے بعد ایک پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
آنیہ علی حمزہ نے والد کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انا للہ و انا الیہ راجعون’بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے ریسٹ اِن پِیس کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ اوپر سے ہمیں دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 12 ستمبر کو اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ کینسر سے جان کی بازی ہار گئے تھے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔
شگفتہ اعجاز نے ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انکی شادی لو ور ارینج میرج کا مکسچر تھا، جب یحیٰ صدیقی نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ شدید الجھن کا شکار ہوگئی تھیں کیونکہ انکو لگتا تھا کہ انکے لیے بیٹیوں کی پرورش زیادہ اہم ہے اور ایسے میں وہ شادی نہیں کرسکتیں۔