ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 9 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 9 دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، محمد عثمان، عمران صدیقی، محمد تھانوی، مستجاب حسین شاہ، شوکت اللہ، احمد خان، شیراز محمود اور سعید الرحمان شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور لشکر جھنگوی داعش اور زنبیون سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد 4895 گرام، دستی بم 02، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26، سیفٹی فیوز وائر 73 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17، میگزین 07، کتابیں 15، پمفلٹ 121، اسٹیکرز 156، رسید کتابیں 04، موبائل فون 02، 960 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔