ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کیس کے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں کاتحریری حکم جاری کیا، انہوں نے سموگ تدارک سےمتعلق 2صفحات کاتحریری حکم جاری کیا۔ جس میں بچوں کی بسوں سے متعلق پالیسی نہ بنانے والے سکولز کی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کےباوجود تاحال بسوں سے متعلق پالیسی پر عمل نہیں کیا جارہا ۔
تحریری حکم نامے کے مطابق ایل ڈی اے کینال روڈ پر انڈرپاسز کی تزئین و آرائش سےمتعلق تحقیقات کرے ، ایل ڈی اے انکوائری کے لئے آفیسر کو ذمہ داری دے ،
ناقض کوالٹی کا میٹریل استعمال ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے انڈر پاسز کی انکوائری رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی ۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ قصور میں ٹینریزایسوسی ایشن کےدرمیان ایم او یو کی پاسداری نہیں ہورہی ، ڈپٹی کمشنر قصور ایم او یو پر عملدرآمد نہیں کروا سکا ۔
عدالت کے جاری کردہ حکم نامے میں محکمہ ماحولیات خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا ۔