ای چلان نادہندہ متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں

14 Sep, 2024 | 03:43 PM

سٹی42: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ،اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔
66،48،49،41،42،32بارای چلاننگ والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں،بیشتر مالکان نے موقعہ پر جرمانہ جمع کروا دیا، متعدد گاڑیاں بند کروا دی گئیں،مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈسمیت اہم شاہراہوں پرٹیمیں موجودہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہونگی،سیف سٹی اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا،

سی ٹی او لاہور نےای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر ،ہندسے غیر واضح کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا۔

عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ منظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں