حسن علی: صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین ثمینہ خالدگھرکی قومی اسمبلی کی رکن بنیں گی،قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو خواتین کی ایک اور مخصوص نشست مل گئی۔
این اے171 میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست میں اضافہ ہوگیا،پنجاب سے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں میں 2کا اضافہ ہوگا۔
قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی8 جنرل نشستوں پرخواتین کیلئےمخصوص2اور اقلیت کی1نشست ہو جائیگی،نمبر پورے ہونے پر پیپلز پارٹی ثمینہ خالد گھرکی بارے الیکشن کمیشن کو آئندہ ہفتےدرخواست جمع کرائے گی۔
الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ثمینہ خالد گھرکی کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کر یگا۔