ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اوپو موبائلز کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اوپو موبائلز کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو چار سال کیلئے اوپو موبائلز کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد کردیاگیا۔
 تفصیلات کےمطابق ارشد ندیم نے فلیٹیز ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سب سے پہلے اپنی قوم اور والدین کے شکرگزار ہیں، جن کی وجہ سے انہیں کامیابی ملی۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ موبائل فون کمپنی کےساتھ 4سال کے لئے برینڈ ایمبیسیڈر  بنے ہیں، ارشد ندیم نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے مزید گولڈ میڈل جیتنے کاخواہشمند ہوں۔ آگے2025 میں ورلڈ چیمپئن شپ آرپی جو جاپان میں ہونے جا رہی ہے، وہاں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

2028 میں بھی جو چیمپئن شپ آئیگی اس پربھی کام کروں گا, محنت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، میں چاہتا سب مل کر کام کریں گے, ارشد ندیم نے کہا کہ اگر بھارت میں چیمپئن شپ ہوتی تو جانے کی خواہش رکھتا ہوں، محنت کا پھل مل رہا ہے اورجہاں سے میرا تعلق ہے امید ہے گاوں میں اچھا اسٹیڈیم بنے گا۔