مردان؛ گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

14 Sep, 2024 | 03:11 PM

ویب ڈیسک : مردان کی تحصیل رستم میں گھر میں آگ لگنے سے  بچوں خواتین سمیت 5 افراد جھلس گئے ۔ 

رستم کے علاقے پہاڑی کے مقام پر کچے مکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث بچوں خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی، تاہم ریسکیو آنے سے قبل مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، بعدازاں پولیس سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کی۔

ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر گھر ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں لیکن متاثرہ افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ گھر مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔

مزیدخبریں