منکی پاکس کی پہلی ویکسین منطور ہوگئی، ڈبلیو ایچ او نے تفصیلات جاری کردیں

14 Sep, 2024 | 03:03 PM

ویب ڈیسک : ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی گئی، تاہم یہ ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دی جا سکے گی۔

خبرایجنسی کے مطابق منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دی گئی ہے ، تاہم یہ بھی علم میں رہے کہ منکی پاکس کی ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔ اس حوالے سے خبرایجنسی نے بتایا ہے کہ منظور شدہ ویکسین وائرس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد مؤثر ہے۔ 

 عالمی ادارہ برائے صحت منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔ اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چُکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو مختلف ممالک سے سفر کرکے آنے والوں میں پائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں