ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر وحشیانہ تشدد،گلی میں گھسیٹتے رہے

جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر وحشیانہ تشدد،گلی میں گھسیٹتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: جائیداد میں حصے کے مطالبے پر بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت ملزمان کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق متاثرہ بہنوں کا کہناتھا کہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا،رجمان پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بہنوں کوگلی سے باہر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا،ایک خاتون بیہوش ہوئی ،15پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس ریسکیو کو موقع پر بھجوایا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 2بہنوں نے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگا تھا،طیش میں آکر بھائی ،بھابیوں نے بہنوں پر تھپڑوں ،اینٹوں سے تشدد شروع کردیا۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے خواتین کو ہسپتال بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا،قانون کارروائی جاری ہے۔