’ اس حکومت کو عدالتی معاملہ چھیڑنا ہی نہیں چاہیے‘، حافظ نعیم الرحمان کی قیصرشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس

14 Sep, 2024 | 11:58 AM

Ansa Awais

حسن علی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے، چیف جسٹس کو ججز کی عمر سے متعلق بڑے واضح الفاظ میں اپنا مؤقف دینا چاہیے تھا، جب ججز کے بارے میں پتہ چلے کہ یہ اس کا آدمی ہے وہ اس کا آدمی ہے تو عوام کہاں جائیں گے۔
 منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور قیصرشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں چیف جسٹس سامنے آئیں گے اور کہیں گے کہ میری توسیع میں کوئی دلچسپی نہیں، اس حکومت کو عدالتی معاملہ چھیڑنا ہی نہیں چاہیے، آئین ایک ایسا ڈاکیومنٹ ہے جس پر عوام متفق ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں، فوج اور عوام کے سامنے آنے کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے، لہذا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے سے پچیس روپے فی لیٹر کمی کرے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے پچاس لاکھ نئے ممبرز بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے ممبرز سے تحریک چلائیں گے اور عوامُ کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔
 

مزیدخبریں