معروف فلم ساز، شبستان اور پرنس سینما کے مالک صفدر خان انتقال کر گئے

14 Sep, 2024 | 02:38 PM

زین مدنی: معروف فلم ساز، شبستان سینما اور پرنس سینما کے مالک صفدر خان انتقال کر گئے، صفدر خان انتقال کر گئے جو کافی عرصہ سے علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم صفدر خان کی پہلی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 11 بجے گرین ایکڑز ہاؤسنگ سوسائٹی رائیونڈ روڈ لاہور، خان پیلس میں ادا کی گئی،دوسری نماز جنازہ نماز عصر کے بعد پیر بابُل شہید قبرستان سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

پرنس سینما اور شبستان سینما لاہور کے مالک کافی عرصہ سے علیل تھے، صفدر خان نے بہت سی فلمیں بھی پروڈیوس کیں،فلم اور سینما انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں