ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ؛ پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید

 کوئٹہ؛ پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اے ایس آئی زین الدین شہید ہوگیا، جبکہ پولیس ڈرائیور زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔