آئین میں ترمیم کے لئے نمبرز پورے لیکن مشاورت جاری

14 Sep, 2024 | 02:07 PM

سٹی42؛   عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کے بل پر حکومتی ارکان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم آج ٹیبل نہیں کی جا رہی, حکومت کے آئین میں ترمیم کے لئے درکار نمبرز پورے ہیں لیکن وزیراعظم آج پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ترمیم پر اعتماد میں لیں گے، اتحادی پارٹیوں کی قیادت سے بھی مزید مشاورت کی جا رہی ہے۔  سب کی مشاورت سے حتمی لائحہ عمل بنا کر اس پر  یقینی عملدرآمد کروایا جائے گا۔

یہ ْیاس کیا جا رہا ہے کہ حکومت اپنی اہم اتحادی پیپلز پارٹی کی قیادت کی رائے کو اکوموڈیٹ کرتے ہوئے کسی ایک جج کے متعلق کوئی آئینی ترمیم لانے سے گریز کا راستہ اپنائے۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں کوئی بل نہیں آ رہا ۔   آئینی ترمیم سے متعلق بل پر ابھی کوئی حتمی چیز نہیں ہوئی ہے۔ 

 مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ   آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے ہیں، اور حکومت آج ججوں سے متعلق آئینی ترمیم لا رہی ہے، آئینی ترمیم کسی شخص یا فرد واحد کے لیے نہیں، اس کا اطلاق تمام ججز کی عمر پر ہوگا۔

مزیدخبریں