ژوب؛ بس گہری کھائی میں جاگری، 4 مسافر جاں بحق، 24 زخمی

14 Sep, 2024 | 01:46 PM

عیسیٰ ترین : ژوب کے علاقے دانہ سر میں زائرین بس گہری کھائی میں  گرنے سے چار مسافر جاں بحق ، 24 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے دانہ سر کے مقام پر  خوفناک حادثہ پیش آیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، جس کے بعد حادثے سے زخمی ہونے والے کئی مسافروں کی تشویشناک حالت  میں ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردیا گیا ۔

  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ افسوسناک واقعے میں 4 افراد  کے جاں بحق جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں