عرفان ملک: پولیس کےفری رجسٹریشن آف کرائم ومقدمات کےبروقت اندراج کےدعوےکھوکھلےنکلے،پکار15، کال مینجمنٹ سسٹم پرموصول ہونیوالی شکایات پرایف آئی آراندراج کی شرح انتہائی کم رہی۔
آئی جی پنجاب کی جرم کی اطلاع سےمقدمہ کےاندراج کی بنائی گئی ٹائم لائن پرمقدمات کااندراج نہ ہوا,پکار15پرجرم برخلاف افرادیاذاتی حیثیت میں واردات کی43ہزار953شکایات موصول ہوئیں.
پولیس جرم برخلاف افرادکےمحض16.35فیصدمقدمات درج کرسکی،پکار15کال پرجرم برخلاف افرادکے3156مقدمات ٹائم لائن گزرجانےکےبعددرج کیے گئے, پکار 15 کال پر جرم برخلاف افراد کی 892 شکایات پر مقدمات ہی درج نہ کیے گئے.
پکار 15 پر جرم برخلاف مال و جائیداد یا ڈکیتی و راہزنی کی 1 لاکھ 10 ہزار 719 کالز موصول ہوئیں, جرم برخلاف مال و جائیداد کی شکایات پر مقدمات کی شرح 85.62فیصد رہی، ڈکیتی و راہزنی سمیت جھپٹا، اسٹریٹ کرائم و چوری کی 16.27 فیصد کالز پر مقدمات ہی درج نہ کیے گئے.